خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 231

231 بات نہیں۔خوبی والی چیز میں نقص اور عیب بھی ہو سکتا ہے۔اور ہوتا ہے مگر اس کی وجہ سے اس خوبی کی قدر دانی میں فرق نہیں آنا چاہئے۔اگر کسی خوبی والی چیز میں بہت سے نقص بھی پائے جاتے ہوں۔تو بھی اس کی خوبی کی قدر کرنی چاہئے۔لیکن ہمارے ملک میں اور مسلمانوں میں اس کے خلاف یہ بات پائی جاتی ہے۔کہ اگر کسی چیز میں 49 خوبیاں ہوں اور بالمقابل ایک نقص ہو تو اسی نقص کو دیکھا جاتا ہے اور ان خوبیوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔پس جس کسی میں کوئی خوبی پائی جاتی ہو۔اس کی قدر کرنی چاہئے۔اور اسے اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور ان اصول کو ہمیشہ اپنا دستور العمل بنائے رکھنا چاہئے۔جیسا کہ ابتدائی اور انتہائی تعلیم الحمد للہ رب العالمین سے مفہوم ہوتا ہے۔مسلمان کے کام کی ابتدا بھی حمد سے ہے اور انتہاء بھی حمد پر۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی سچی اور پاک تعلیم پر چلنے کی توفیق دے۔(الفضل ۲۱ ستمبر ۱۹۲۹ء)