خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 178 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 178

کے بغیر بھی لوگ جنت میں جا سکتے ہیں۔تو معلوم ہوا کہ وصیت اعلیٰ درجہ کے لوگوں کے لئے ہے۔اور اگر کسی وقت 1/10 حصہ کی قربانی اعلیٰ نمونہ کے لئے کافی نہ ہو۔تو اس کو بڑھایا جا سکتا ہے۔میں اس کو جائز سمجھتا ہوں۔آگے اس وقت کے فقہاء کیا فقاہت کریں گے۔یہ ان کی بات ہے۔گو اس اعتراض پر مجھے خوشی ہوئی۔اگر یہ کسی نے کیا ہے۔لیکن چونکہ میں نے خود معترض سے یہ نہیں سنا اس لئے بالکل قرین قیاس ہے کہ جس دوست نے مجھے سنایا ہے ان کو بات کے سمجھنے میں غلطی لگی ہو۔لیکن اگر یہ صحیح ہے۔تو میں اعتراض کرنے والے کو نصیحت کرتا ہوں کہ بہت الفاظ ایسے ہوتے ہیں جن کے منہ سے نکل جانے کے بعد انسان کو پچھتانا پڑتا ہے۔رسول کریم الا کے متعلق کسی نے کہا تھا آپ نے انصاف کے ماتحت مال کی تقسیم نہیں کی۔آپ نے کہا اگر میں نے انصاف نہیں کیا تو اور کون کر سکتا ہے۔۲۔اور پھر فرمایا اس شخص کی نسل سے ایسے لوگ ہوں گے جو دین کو برباد کرنے والے ہوں گے قرآن ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا۔کیسا خطرناک انجام ہوا۔جو کچھ معترض نے کہا ہے اس کا یہی مفہوم ہو سکتا ہے کہ ہم دین کے لئے زیادہ مانگتے ہیں۔مگر یہ کونسی بری بات ہے۔جو جائز تدبیر ہو وہ تو ثواب کا موجب ہے۔مگر ایسی باتیں اپنے نتائج کے لحاظ سے قابل اعتراض ہوتی ہیں گو اپنے الفاظ کے لحاظ سے نہ ہو۔دیکھو قرآن کریم میں آتا ہے خدا تعالیٰ مسلمانوں کو فرماتا ہے تم رسول کو داعنا (البقرہ ۱۰۵) نہ کہو گو تمہاری نیت اس لفظ سے یہ نہیں کہ رسول کی ہتک کرو۔مگر یہ لفظ ہتک کرنے والا ہے۔اگر تم اس لفظ کو استعمال کرو گے تو تم سے انعام چھین لئے جائیں گے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو انبیاء کے متعلق کس قدر غیرت ہوتی ہے۔اور جس طرح اللہ تعالٰی کو اپنے انبیاء کی غیرت ہوتی ہے۔گو ان کی ذاتی خوبیاں بہت بڑھی ہوئی ہیں اور خلفاء میں ان کے مقابلہ میں کمزوریاں ہوتی ہیں۔ان میں انبیاء کی طرح معصومیت نہیں ہوتی۔مگر جس مقام پر ان کو کھڑا کیا جاتا ہے۔اس کی غیرت کی وجہ سے ان پر اعتراض کرنے والے بھی ٹھوکر سے نہیں بچ سکتے۔تم میں سے اگر کسی کو اپنے ایمان کی فکر نہ ہو تو نہ ہو مگر مجھے ہے۔کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت جیسی سلامت ایمان والی مجھے ملی تھی۔اس سے بڑھ کر چھوڑ کے جاؤں پس ایسے الفاظ اپنے منہ سے نہ نکالو جو خدا تعالیٰ کی غیرت کو بھڑ کانے والے ہوں۔اور ایسی باتیں مت کرو جن کا تمہیں صحیح علم نہ ہو۔رسول کریم نے فرمایا ہے هل شققت قلبہ ۳۔کیا تم نے اس کا سینہ پھاڑ کر دیکھ لیا۔میں کہتا ہوں ایک منافق کو جو حق اسلام دیتا ہے۔وہ خلیفہ کو بھی ضرور ملنا چاہئے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ایسا