خطبات محمود (جلد 10) — Page 279
279 31 احمدیہ بیت الذکر لندن سے فائدہ اٹھانے کا زریں موقعہ (فرموده ۲۶ نومبر ۱۹۲۶) تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے ایک دفعہ پہلے بھی مسجد لندن کے افتتاح کے متعلق ذکر کیا تھا اور آج اس کے ایک اور پہلو کے متعلق جماعت کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس تقریب اور اس شاندار افتتاح پر جس طرح اللہ تعالٰی نے دنیا میں ایک تہلکہ اور زلزلہ برپا کر دیا ہے اور ایک شور پیدا کر دیا ہے۔اور اس کی طرف تمام دنیا کی نگاہیں اٹھا دی ہیں۔اس سے پہلے ایسی شاندار تقریب کبھی انگلستان کی تاریخ میں نظر نہیں آتی۔چنانچہ یورپ کے بڑے بڑے اخباروں مے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔کہ انگلستان میں اس قسم کا عظیم الشان نظارہ عیسائی مذہب کی تقریب پر بھی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔یہ ان لوگوں کی آواز ہے جو انگلستان کے عیسائی ہیں ایک تو وہ لوگ انگلستان کے رہنے والے پھر عیسائی اور عیسائی بھی پختہ اور اس کے ساتھ متعصب اور قومی تعصب میں بھی تمام دنیا کے عیسائیوں سے بڑھے ہوئے ہیں۔اور اس تعصب کے باعث کبھی کوئی عجیب بات کسی اور قوم کی طرف منسوب ہونا پسند نہیں کرتے۔باوجود ان باتوں کے پھر ولایت کے بڑے بڑے اخبار والوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کبھی کوئی ایسا شاندار اجتماع اور اس قدر دلچسپی رکھنے والی تقریب اس سے پہلے انگلستان میں نظر نہیں آتی۔یہاں تک کہ ایک بہت بڑے اخبار والے نے اس حد تک بھی لکھا ہے۔کہ یہ شاندار اجتماع اس بات کو ثابت کر رہا تھا اور دلوں میں ایک گہری خلش پیدا کر رہا تھا کہ اب انگلستان کو عیسائی مذہب کے علاوہ اور مذاہب میں بھی سچائی تلاش کرنی چاہئے۔یہ وہ ہوا ہے جس سے ہم محسوس کر سکتے ہیں کہ اب انگلستان کے خیالات کس طرف جا