خطبات محمود (جلد 10) — Page 228
228 دفعہ یہاں تک کہا گیا کہ ان سے اگر اینٹ کی تعریف پوچھی جائے تو اس سے بھی وہ حضرت صاحب کی تائید کا پہلو نکال دیں گے۔غرض وہ حضرت صاحب کے پرانے صحابی تھے۔اور بڑھاپے میں ان سے کوئی کمزوری ہوئی اس میں وہ ایک حد تک مجبور تھے۔ان سے ایک اہم غلطی بھی ہوئی جو میرے متعلق ہے اور میں معاف کرتا ہوں۔وہ غلطی یہ ہے کہ انہوں نے میرے متعلق کہا تھا کہ میں نے ہی اسے خلیفہ بنایا تھا میں ہی اسے معزول کرتا ہوں۔میرے خیال میں اس کی سزا دنیا میں انہیں کافی مل گئی ہے۔اور ایسے وقت میں سزا مل جانے سے میں سمجھتا ہوں کہ ان کا قصور معاف ہو گیا ہو گا۔اس وقت میں نماز کے بعد ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔سب لوگ میرے ساتھ شامل ہوں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسے قصوروں پر جنازہ پڑھنا درست نہیں۔لیکن جب تک کسی جنازہ پڑھنے سے روکا نہ جائے۔اور اس کے لئے صریح حکم نہ مل جائے اس وقت تک پڑھنا ضروری ہے۔آنحضرت ﷺ نے تو ابی ابن سلول منافق کا جنازہ بھی پڑھا تھا۔بعض لوگ اسے یہاں تک وسعت دیتے ہیں کہ عیسائیوں کا جنازہ بھی پڑھ لینا چاہئے لیکن یہ آواز چونکہ ایک یا دو کی ہے اس لئے میں اس پر عمل کرنے سے ڈرتا ہوں۔پھر اس کے لئے کوئی شرعی بھی نہیں۔اگر کوئی ہوتی تو پھر اس کی بھی کوشش کرتا۔مولوی صاحب تو پھر بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔آج نماز کے بعد ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔سب دوست اس میں شامل ہوں۔گو یہ لوگ ہم سے اختلاف رکھتے ہیں تاہم ایسے موقعوں پر یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ خدا ان کو ایسے رنگ میں وفات دے کہ ان کے متعلق جنازہ پڑھتے وقت کسی قسم کا انقباض پیدا نہ ہو۔جو ان کے لئے دعا کرنے سے روکے۔اور نہ ہی یہ خلافت کے انکار اور دیگر مسائل میں اختلاف کا گناہ اپنے سر پر لے جائیں۔ا تفسیر فتح الباری جلد ۷ ص ۳۰۴ ۰۲ بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة الجمعه الفضل ۳ اگست ۱۹۲۶ء)