خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 293 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 293

293 33 روحانی علوم اپنے اندر جذب کر کے دنیا میں پھیلائیں تشهد (فرموده ۱۰ دسمبر ۱۹۲۶ء) تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ تمام کارخانہ اجسام اور روح پر چل رہا ہے۔اور روح و جسم کا آپس میں ایسا تعلق ہے کہ نہ روح بغیر جسم کے پائی جاتی ہے اور نہ جسم بغیر روح کے پایا جاتا ہے۔ہر جسم کے لئے روح ہے اور ہر روح کے لئے جسم ہے۔روح بغیر جسم کے کچھ کام نہیں کر سکتی۔روح کے تمام افعال اور خواص جسم کے ذریعہ سے ہی ظاہر ہوتے ہیں۔دنیا میں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آتی جو بغیر روح اور جسم کے ہو۔ہر چیز کے لئے اس جوڑے کا ہونا ضروری ہے۔کیونکہ بغیر اس جوڑے کے وہ اپنے اثرات نہیں ظاہر کر سکتی بہر حال وہ کسی نہ کسی ظرف میں ہو گی۔صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہی وحدت ہے اس کے سوا جہاں تک ہماری نظر کام کرتی ہے ہر چیز میں یہی سلسلہ نظر آتا ہے کہ اس کے لئے ایک جسم اور ظرف ضرور ہوتا ہے۔جس کے ذریعہ سے اس کے افعال کا اظہار ہوتا ہے۔یہاں تک کہ لطیف سے لطیف چیزوں میں بھی ہمیں یہی سلسلہ نظر آتا ہے مثلاً معانی دنیا میں لطیف چیز ہیں وہ بھی الفاظ کی صورت میں آکر ظاہر ہوتے ہیں اور نتائج پیدا کرتے ہیں۔پس جب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز بغیر جسم کے نہیں پائی جاتی۔ہر چیز کے لئے جسم ضرور ہوتا ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے افعال ظاہر کرتی ہے۔حتی کہ لطیف سے لطیف چیزیں بھی کسی جسم اور کسی ظرف کے ذریعہ ہی ظاہر ہوتی ہیں تو اسی طرح صداقت بھی بغیر ظرف کے ظاہر نہیں ہوا کرتی۔اور بغیر ظرف کے نہیں پائی جاتی۔حالانکہ صداقت ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ سے چلی آتی ہے اور ہمیشہ چلی جائے گی۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے نکلی ہے۔اور خدا تعالیٰ اس کا منبع ہے۔حتی کہ