خطبات محمود (جلد 10) — Page 292
292 سکتا۔وہاں تو شہرت اور عزت کی خواہش ہوتی ہے۔اور یہاں یہ حالت ہے کہ ہمارے کام بھی برے دکھائی دیتے ہیں۔ہماری ان خدمات کی کون قدر کرتا ہے۔پس اگر مثالیں میں بھی تو وہ ناقص ہوتی۔کیوں کہ ان خدمات میں عزت اور شہرت ہوتی ہے اور یہاں اچھی چیز بھی بری معلوم ہوتی ہے۔اور ان کو برا سمجھنے والا ایسا ہی ہے جیسے کسی کا جگر خراب ہو اور وہ کھانے پر اعتراض کرے کہ اس کا ہیں۔ذائقہ کڑوا ہے۔اور وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس کی زبان میں کڑواہٹ ہے۔پس قادیان میں نمونے موجود ہیں۔خدمات کے لئے ایثار و قربانیوں کی مثالیں موجود ہیں۔لیکن باوجود اس کے بعض لوگ ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو نہ صرف قدر کرتے ہیں۔بلکہ رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی پچھلے سالوں سے بہتر نمونہ دکھانے کی توفیق بخشے اور پہلے سے بڑھ کر اخلاص اور محبت کے ساتھ قربانی اور خدمت دین کی توفیق بخشے۔(الفضل ۱۴ دسمبر ۱۹۴۶) ا بخاری باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الله