خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 286

286 32 جلسہ سالانہ کے لئے مکانات اور خدمات پیش کریں (فرموده ۳ دسمبر ۱۹۲۶) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : خدا کے فضل سے جلسہ کے دن قریب آرہے ہیں۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ کی سنت ہم پچھلے سالوں سے دیکھتے چلے آئے ہیں کہ ہر سال اس کے فضل سے ہمارے اندازہ سے بڑھ کر مہمان آتے ہیں۔اسی طرح ہمیں اس سال بھی یہی امید رکھنی چاہئے کہ پہلے سے زیادہ ہی لوگ آئیں گے۔اور اس لحاظ سے ان دنوں میں پہلے سے زیادہ مختلف قسم کے سامانوں اور کام کرنے والوں کی ضرورت ہو گی۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب کچھ دن جلسہ میں باقی رہ جاتے ہیں تو جلسہ کے انتظام کے متعلق تجاویز سوچی جاتی ہیں اس لئے بسا اوقات وہ تجاویز اتنی کار آمد اور مفید نہیں ثابت ہو تیں جیسا کہ اس صورت میں کار آمد ہو سکتی ہیں کہ وہ کافی عرصہ پہلے سوچی جائیں اور پہلے سے وہ تجاویز عمل میں لائی جائیں۔بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مکانات رک جاتے ہیں اور وقت پر مکان نہیں ملتے۔اس کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ لوگ اپنے کسی دوست اور رشتہ دار کے لئے پہلے سے ہی مکان کا انتظام کر لیتے ہیں۔لیکن اگر شروع میں مکانات کو روک لیا جائے تو وقت پر منتظمین کو دقت پیش نہ آئے۔کیونکہ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک دوست کے پاس اتنا کھلا مکان ہوتا ہے کہ جس میں مثلاً چالیس آدمی آسکتے ہیں لیکن اس نے اس پانچ سات آدمیوں کے لئے خالی کیا ہوا ہوتا ہے۔اس سے پہلے اگر اس مکان کا مطالبہ کیا جاتا تو ہو سکتا تھا کہ اس وقت وہ مکان دیدیتا اور اس کے اپنے مہمان بھی اس پر گزارہ کر لیتے۔اس لئے ایک طرف میں منتظمین جلسہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جس قدر جلد ہو سکے دوستوں میں تحریک کر کے مکانوں پر قبضہ کر لیں۔اور دوسری طرف دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جس قدر جلد ہو سکے اپنے مکان منتظمین کو