خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 150

150 17 ترقی کے لئے ضروری چیزیں فرموده ۳۰ ایریل ۱۹۲۶ء) تشهد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : دنیا میں تمام ترقیات چار چیزوں پر مبنی ہوتی ہیں۔کوئی ترقی دنیا میں نہیں ہو سکتی۔جب تک کہ یہ چار چیزیں ایک وقت میں جمع نہ ہوں۔پہلی چیز تو یہ ہے کہ ایک پیج ہو جس کے اندر نشو و نما کی قابلیت ہو بغیر پیج کے کبھی بھی کوئی کھیتی نہیں اگ سکتی۔اور کوئی روئیدگی نہیں پیدا ہو سکتی۔ایک کسان کھیت میں کتنا ہی ہل چلائے کیسی ہی عمدگی کے ساتھ زمین کی سختی کو توڑے اور باریک میدے کی سی مٹی کر دے۔پھر اس زمین کو پانی دے اور تمام وہ احتیاطیں جو کسان اور زمیندار کھیتی کے متعلق کرتے ہیں ان سے زیادہ کرے لیکن وقت پر پیج نہ ڈالے تو کھیتی تیار نہ ہو سکے گی۔دوسری چیز جو کھیتی کے تیار ہونے کے لئے ضروری ہے یہ ہے کہ عمدہ زمین ہو جب تک عمدہ زمین نہ ہو اس وقت تک کبھی بھی کوئی اچھی کھیتی پیدا نہیں ہو سکتی۔خواہ کیسا ہی اعلیٰ بیج کیوں نہ ڈالا جائے۔خواہ تمام احتیاطیں جو ضروری ہوں کی جائیں۔لیکن اگر زمین شوریلی ہو تو پیشتر اس کے کہ نشو نما کا زمانہ آئے وہ زمین بیج کو بھی گلا ڈالے گی۔اور بجائے اس کے کہ عمدہ غلہ پیدا ہو۔گھر سے جو غلہ اس میں ڈالا جائے گا اسے بھی ضائع کر دے گی۔تیسری چیز جو کھیتی کے اچھا بنانے میں ضروری ہوتی ہے۔وہ زمین کی تیاری ہے یعنی وقت پر آبپاشی وغیرہ کرنا۔ہل چلانا۔اگر عمدہ زمین ہو لیکن اس کو تیار نہ کیا جائے ہل نہ چلایا جائے پانی نہ دیا جائے سوہا کہ نہ پھیرا جائے تو اچھی کھیتی نہ آگے گی۔جب یہ تینوں باتیں جمع ہو جائیں کہ بیج اعلیٰ درجہ کا ہو۔زمین اچھی ہو۔اس کی تیاری