خطبات محمود (جلد 10) — Page 127
127 ہیں۔دیکھو بادشاہ کا ایک مقرب تو روزانہ اسے مل سکتا ہے۔مگر ہر شخص روزانہ نہیں مل سکتا۔وہ تو جب دربار منعقد ہو گا۔یا جو خاص دن ملنے کا مقرر ہو گا اسی دن مل سکے گا۔رمضان کے دن ایسے ہیں کہ ہر شخص خدا سے مل سکتا ہے۔پس ان بابرکت ایام کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ان دنوں خوب دعائیں کرنی چاہیں۔اپنے لئے بھی اور سلسلہ کی اشاعت کے لئے بھی اور پھر ساری دنیا کے لئے بھی۔کیونکہ سب لوگ ہمارے بھائی ہیں۔ان کی تباہی سے ہمیں رنج اور صدمہ ہوتا ہے۔پھر ان لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں جو سلسلہ کی خدمت کر رہے ہیں پھر ہم بخیل نہیں ہیں۔وہ خدا جو مومنوں کو رزق دیتا ہے۔وہی کافروں کو بھی دیتا ہے۔ان کے لئے بھی دعا مانگنی چاہئے کیونکہ وہ ہدایت سے دور ہیں۔پھر ہماری دعا نہیں ختم نہ ہو جانی چاہئے۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنے سامان انہی تک نہیں محدود رکھے۔جو خدا سے دور رہیں۔بلکہ ان کو بھی دیتا ہے۔جو خدا کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کی جائے۔کہ انہیں ہدایت حاصل ہو۔اور ان کے دلوں کے زنگ دور ہو جائیں۔تاکہ خدا تعالیٰ اور دین کی طرف متوجہ ہو سکیں۔پس ہمیں وسیع دعا کرنی چاہئے۔جیسا کہ ہمارے پیدا کرنے والے کی رحمت وسیع ہے۔ہم کبھی تقویٰ حاصل نہیں کر سکتے۔جب تک خدا تعالیٰ کی صفات حاصل نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کی صفات ہمارے اندر جلوہ گر نہیں ہو جاتیں۔خدا تعالیٰ ہمیں ایسا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل 4 اپریل ۱۹۲۶ء) ا تاریخ ابن ہشام الجزء الثانی حالات غزوة بدر