خطبات نور — Page 604
۱۱۲ تمبر ۶۱۹۱۳ 604 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ السیح نے وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرۃ:۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں خلیفے پیدا ہوئے ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔چار قسم کے آدمیوں پر تصریح کی ہے۔جناب الہی نے ایک حضرت آدم کو فرمایا۔اِنّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ہم نے آدم کو زمین میں خلیفہ بنایا۔ایک حضرت داؤد کو فرمایا - يُدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ (ص:۳۷) اے داور! ہم نے تجھے خلیفہ بنایا۔ایک سارے جہان کے آدمیوں کو خلیفہ کا لقب دیا۔ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِتَنْظُرْ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (یونس :(۵) ہر انسان کو فرماتا ہے تم کو خلیفہ بنایا۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارے اعمال کیسے ہوں گے؟ ایک دفعہ جب میرا بیٹا پیدا ہوا اگر وہ نہ ہوتا تو اس وقت ایک شخص تھا جس کا خیال تھا میں ہی وارث ہو جاؤں گا تو کسی نے اس شخص سے بھی ذکر کر دیا۔اس کو بڑا رنج ہوا اور بے ساختہ اس کے منہ سے نکل گیا کہ یہ بد بخت کہاں سے پیدا ہو گیا۔میری تو ساری امیدوں پر پانی پھر گیا۔مگر آج میں دیکھتا ہوں کہ وہ بالکل لاولد ہے۔نہ لڑکی نہ لڑکا اور پھر خدا کا ایسا فضل ہے کہ اک باغ لگا دیا۔