خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 528 of 703

خطبات نور — Page 528

528 آپ نے کہا کہ دیکھو ہم کو علم تعبیر کیوں آتا ہے، تم کو کیوں نہیں آتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے شرک کو چھوڑا۔تم بھی چھوڑ دو۔دیکھو دو گھروں کا ملازم ہمیشہ مصیبت میں رہتا ہے۔کام کے وقت ہر ایک یہ کہتا ہے کہ کیا تو ہمارا ملازم نہیں۔لیکن تنخواہ دینے کے وقت کہتے ہیں کہ کیا دوسرے کا کام نہیں کیا؟ اس لطیف طریقہ سے حضرت یوسف علیہ السلام نے شرک کی برائیاں بیان کیں اور پھر یہ بھی کہا کہ انبیاء پر ایمان لانا اور خدائے واحد کو ماننا ضروری ہے۔رہے۔اِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیلا - کے یہی معنے ہیں کہ انسان دن میں ذکر الہی سے غافل نہ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ رات کو علیحدگی میں اپنے مالک کو یاد کرو۔اگر تم کو یہ خیال پیدا ہو علیحدہ رہنے سے کیا فائدہ ہو گا تو یاد رکھو کہ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلاً پس یاد رکھو کہ جس پاک ذات نے تجھ کو علیحدگی اختیار کرنے کو کہا ہے وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے۔اس کو اپنا کارساز سمجھو وہ تم کو سب کچھ دے گا۔پس میرے بھائیو! غور کرو۔تم نے دن میں بہت کام کیا ہے۔رات ہو گئی۔سونا اور مرنا برابر ہے۔ایسے وقت میں سوچو کہ تم نے جناب الہی کی کس قدر یاد کی ہے۔⭑-⭑-⭑-⭑ پدر جلد ۱۲ نمبر ۲۲--- ۲۸/ نومبر ۱۹۱۲ء)