خطبات نور — Page 527
527 جناب الہی فرماتے ہیں کہ تمہارا کام سونے کا نہیں۔اٹھو اور نافرمان لوگوں کو ڈراؤ اور اس بات کا خیال رکھو کہ تمہارے بیان میں خدا کی عظمت اور جبروت کا ذکر ہو۔اور قبل اس کے کہ دوسروں کو سمجھاؤ اپنے آپ کو بھی پاک و صاف بناؤ۔اس سورۃ میں یوں فرمایا کہ رات کو اٹھ مگر کچھ حصہ رات میں آرام بھی کرو۔رات کو قرآن شریف بڑے آرام سے پڑھو۔میری اپنی فطرت گواہی دیتی ہے کہ جب کسی عظیم الشان انسان کو کوئی حکم آجاتا ہے اور اس میں کوئی خصوصیت بھی نہ ہو تو چھوٹے لوگ بطریق اولی اس حکم کے محکوم ہو جاتے ہیں۔دنیا میں ایک وہ لوگ ہیں جو خود کپڑا پہننا نہیں جانتے۔وہ دوسروں کو لباس تقویٰ کیا پہنائیں گے۔پہلے لباس تو پہننا سیکھو۔جب شرم گاہوں کو ڈھانک لو گے تو تم پر رتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً کا حکم جاری ہو گا۔عام طور پر مسلمانوں کو یہ موقع ملا ہوا تو ہے مگر وہ اس کو ضائع کر دیتے ہیں۔مسلمان عشاء کے وقت تو سوتے ہی نہیں۔مگر اس کو بھی ضائع ہی کر دیتے ہیں۔اگر توبہ واستغفار کریں تو اچھا موقع ہے۔پھر اگر عشاء کے بعد ہی سو جائیں تو چار بجے ان کو تہجد اور توبہ کا موقع مل جائے۔بڑے بڑے حکم الہی آتے ہیں۔مگر مزا ان میں تبھی آتا ہے جب ان پر عمل درآمد بھی ہو۔انگریزی خوان تو تین تین بجے تک بھی نہیں سوتے۔پھر بھلا صبح کی نماز کے لئے کس طرح اٹھ سکتے ہیں۔او کپڑے پہننے والو! تم اتنا کام تو ہمارے لئے کرو کہ ہماری کتاب کے لئے کوئی وقت نکالو۔میرے بچے نے کہا کہ ہم کو لمپ لے دو۔ہم رات کو پڑھا کریں گے۔میں نے اس کو بھی کہا کہ رات کولمپ کے سامنے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے دن ہی کافی ہوتا ہے۔رات کو قرآن شریف پڑھا کرو۔رات کو اگر تم جناب الہی کو یاد کیا کرو تو تمہاری روح کو جناب الہی سے بڑا تعلق ہو جائے۔مومن اگر ذرا بھی توجہ کرے تو سب مشکلات آسانی سے دور ہو جائیں۔وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً اللہ تعالیٰ کا نام لو اور رات کو جہان سے منقطع ہو جاؤ۔مومن کو حضرت یوسف کے بیان میں پتہ لگ سکتا ہے کہ جس شخص کا کسی چیز سے محبت و تعلق بڑھ جاتا ہے تو وہ اپنے محبوب کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر کر ہی دیتا ہے۔میں جن جن شہروں میں رہا ہوں اپنی مجلس میں مجھے ان کی محبت سے کبھی نہ کبھی ذکر کرنا پڑتا ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس مجلس میں دو شخص آئے اور کہا کہ ہم نے ایک خواب دیکھی ہے۔اس کی تعبیر بتلا دو۔آپ نے فرمایا۔کھانے کے وقت سے پہلے ہم آپ کو تعبیر بتلا دیں گے۔پھر بتلا