خطبات نور — Page 490
وار مئی ۱۹۱۸ء 490 پہلا خطبہ بعد علالت ، تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ لتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: 18) اور پھر فرمایا:۔چھ مہینے گزر گئے ہیں۔چھ ماہ کے بعد ساتواں شروع ہے جو مجھے کچا یہ موقع ملا ہے۔ان چھ ماہ میں میں نے خوب تجربہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی کسی کے کام نہیں آتا۔میرے دوستوں نے میرے لئے زور لگائے ، محنتیں اور خدمتیں کی ہیں۔مگر میں نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالی کا فضل نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔یہ زخم ہے۔(ہاتھ لگا کر دکھایا۔ایڈیٹر بارہا آواز آئی کہ اب دو دن میں اچھا ہو جائے گا۔چار دن میں یا چھ دن میں اچھا ہو جاوے گا مگر چلتا ہی ہے۔میں نے بہت ہی غور کیا ہے۔خدا کے فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔اور یہ میں اپنے یقین اور تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ اللہ کو اپنا بناؤ۔جب وہ ہمارا ہو جائے گاتو