خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 265 of 703

خطبات نور — Page 265

265 ڈر جاتے ہیں اور نقصان اٹھا لیتے ہیں۔فرض روزہ جو رکھا جاتا ہے تو اس لئے کہ انسان منتقی بنا سکھے۔ہمارے امام فرمایا کرتے ہیں کہ بڑا ہی بد قسمت ہے وہ انسان جس نے رمضان تو پایا مگر اپنے اندر کوئی تغیر نہ پایا۔پانچ سات روزے باقی رہ گئے ہیں۔ان میں بہت کوشش کرو اور بڑی دعائیں مانگو۔بہت توجہ الی اللہ کرو اور استغفار اور لاحول کثرت سے پڑھو۔قرآن مجید سن لو سمجھ لو سمجھا لو۔جتنا ہو سکے صدقہ اور خیرات دے لو اور اپنے بچوں کو بھی تحریک کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ مجھے اور تمہیں توفیق دے۔آمین۔ا حکم جلد نمبر ۴ --- ۷ار نومبر۷ ۱۹۰ء صفحہ ۵-۶) ⭑-⭑-⭑-⭑