خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 554 of 703

خطبات نور — Page 554

۲۷ دسمبر ۱۹۱۲ء مسجد نور قادیان 554 خطبہ جمعہ جو حضرت خلیفۃ المسیح نے ایام جلسہ کے جمعہ میں مسجد نور میں پڑھا۔تشہد ، تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔وَ الْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِيْنَ امَنُوْا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ - (العصر ۲ تا ۴)۔اور پھر فرمایا۔بہت سے ہمارے دوست آج غالبا رخصت ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار ہو گا جو ہم آئندہ سال ملیں گے۔اب کے تیسرا برس ہے۔میں اپنے حالات کو نگاہ کرتا ہوں۔ہمیشہ رات کو یقین نہیں ہوتا کہ صبح کو اٹھوں گا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے تم ہم اکٹھے ہو گئے ہیں اس لئے تم سب کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہتا ہوں اور سب کے لئے جو رخصت ہوں گے دعا کرتا ہوں۔اَسْتَودِعُ اللَّهَ دِينَكُمْ وَ إيْمَانَكُمْ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمْ وَزَوَّدَكُمُ اللهُ التَّقْوَى وَغَفَرَ ذَتْتِكُمْ وَ شَكَرَ سَعْيَكُمْ وَاللَّهُ مَعَكُمْ