خطبات نور — Page 463
۲۵ مارچ ۱۹۱۰ء 463 خطبه جمعه خطرات نور تشہد ، تعوذ تسمیہ اور سورۃ العصر کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تمام خطبے جو دنیا میں پڑھے جاتے ہیں رسول اللہ کے زمانہ سے اس زمانہ تک ان سب کی ابتداء کلمہ شہادت سے ہوتی رہی ہے۔پہلا جملہ ALI AND الا اللہ ہے۔اس کے تین فائدے ہیں۔(۱)۔پہلا فائدہ۔جو شخص بآواز بلند اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا الله کہہ لیتا ہے ہم اس کو مسلمان سمجھتے ہیں۔(۲)۔دوسرا فائدہ اس کا یہ ہے کہ جب اس کو حقیقی طور پر ایمان آتا ہے تو دنیا کے تمام ذرائع واسباب میں، جو حصول مقاصد کے لئے مفید و بابرکت ہو سکتے ہیں، یقین کرتا ہے کہ سب تاثیر میرے مولیٰ کی ہے۔(۳)۔تیسرا فائدہ اس کا یہ ہے جس کی شہادت کے لئے تمام انبیاء اولیاء یک زبان ہیں کہ جب اس کی کثرت کی جاوے اور بار بار اس کو دہرایا جاوے تو خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے جتنے پر دے ہیں بتدریج سب کے سب اٹھ جاتے ہیں۔