خطبات نور — Page 457
۵ فروری ۱۹۱۰ء 457 خطبہ نکاح گذشتہ یوم الاحد کو علی الصبح بعد نماز فجر حضرت ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کی دختر نیک اختر مسمات مہر النساء بیگم کے عقد نکاح حضرت مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کے ساتھ کا اعلان ہوا۔حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ نے خطبہ پڑھا۔عورتوں کے حقوق کی ادائیگی اور ان کے ساتھ حسن معاشرت کی تائید کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔جیسا کہ میں مردوں کو بار بار تاکید کرتا ہوں کہ اپنی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کیا کریں ایسا ہی میں عورتوں کو بھی خاوندوں کے حقوق کے متعلق وعظ کیا کرتا ہوں۔عورت اور مرد کے درمیان بہت محبت کے تعلقات ہونے چاہئیں جن سے مومنوں کے گھر نمونہ بہشت بن جائیں۔خدا تعالیٰ نے میرے اندر محبت کی بہت خاصیت رکھی ہے جس کا اظہار میں کم کرتا ہوں۔میرے دل میں کسی کے واسطے بغض اور عداوت ہر گز نہیں۔اگر کسی پر میں ناراض ہو تا ہوں تو وہ ایک وقتی بات اور تھوڑی سی بات ہوتی ہے جسے دوسرے کی خیر خواہی کے واسطے درد دل کے ساتھ ظاہر کرنا پڑتا ہے ورنہ