خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 374 of 703

خطبات نور — Page 374

۳/ جنوری ۱۹۰۹ء 374 خطبہ عید اضحی تكبيرات الله اكبر الله اكبرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَ لِلَّهِ الْحَمْدُ اور کلمہ شہادت کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔وَ مَنْ تَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِيْنَ اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (البقرة : ۱۳۱- ۱۳۲) اور پھر فرمایا:۔آج کا دن عید کا دن ہے۔یہ قربانیوں کا دن ہے۔قربانیوں کی لمبی تاریخیں ہیں۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم کے وقت سے یہ سلسلہ جاری ہے۔چنانچہ ایک مقام پر ذکر ہے وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا ابْنَ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُتِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْأَخَرِ قَالَ لَاقْتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا