خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 364 of 703

خطبات نور — Page 364

364 میں لگے شیخیاں بگھارنے کہ دیکھو! ہم نے فلاں قلعہ مار لیا ہے۔لعنت ہے ایسی شجاعت پر۔نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وہ نعمت کیا تھی؟ دوسری جگہ فرمایا کہ تم میں سے انبیاء و ملوک بنائے اور وہ کچھ دیا جو دوسروں کو نہ دیا گیا۔اب اے مسلمانو! تم اپنی حالت پر غور کرو کہ تم پر بھی یہ انعام ہو چکے ہیں۔اس کتاب پر ایمان لاؤ کیونکہ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ تمام نصائح کی جامع ہے۔اگر کسی انگلی کتاب میں تحریف ہو چکی ہے تو یہ اسے صاف کرتی ہے۔اول نمبر کے کافر نہ بنو یا پہلا برا نمونہ تم نہ بنو کہ دوسرے اس سے متاثر ہوں گے اور سب کا گناہ تمہارے ذمہ ہو گا۔کلام الہی کی بے ادبی نہ کرو۔جس شخص نے بہار دانش لکھی ہے اس سے کسی نے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو ؟ جواب دیا۔إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ (يوسف:۲۹) کی تفسیر کر رہا ہوں۔راگ والی کتاب کسی نے بنائی اور اوپر لکھ دیا يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ (الزمر:19)۔یہ سب تَشْتَرُوا بِاتِتِي ثَمَنًا قَلِيلاً (البقرة: ۳۲) کی خلاف ورزی ہے۔ý بدر جلد ۸ نمبر ۱۲۶۰۰۰۳ نومبر ۱۹۰۸ء صفحه (۳) ⭑-⭑-⭑-⭑