خطبات نور — Page 314
۲۵ مارچ ۱۹۰۸ء مسجد اقصیٰ قادیان 314 خطبہ مسنونہ کی آیات پڑھنے کے بعد فرمایا: خطبہ نکاح یہ چند آیتیں اس غرض کے لئے پڑھی گئی ہیں کہ ان کا پڑھا جانا خطبہ نکاح کے موقع پر ایک سنت متوارثہ ہے۔میں نے بارہا اس امر کا ذکر بوضاحت کیا ہے کہ ہر مسلمان کا عربی زبان کے ساتھ کسی قدر تعلق نہایت ضروری اور لازمی ہے۔دیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جو کتاب تمام دنیا کی ہدایت کے واسطے لائے وہ بھی عربی میں ہے۔یعنی خدائی احکام اور ہمارے مولا کی چٹھی جس میں اس نے ہمارے کل دینی اور دنیوی امور کا مفصل ذکر فرما دیا ہے اور اپنی خوشنودی اور رضا کی راہیں بھی اس میں درج فرمائی ہیں وہ بھی عربی میں ہے۔پھر وہ آواز جس کے ذریعہ سے ہمیں نماز کی طرف بلایا جاتا ہے یعنی اذان وہ بھی عربی میں ہے۔نماز جو کہ عبادت الہی کا ایک مکمل اور بے نظیر طریقہ ہے اور جس میں شفقت علیٰ خلق اللہ کا پورا سبق موجود ہے اور گویا کہ وہ معراج المومنین ہے اس کا بھی بڑا حصہ عربی زبان میں ہی ہے۔اگر چہ ماثورہ دعاؤں کے بعد اور دعاؤں کے واسطے ہر زبان میں اجازت ہے۔الحمد شریف کا پڑھا جانا ہر نماز میں نہایت ضروری اور لازمی لکھا گیا ہے اور وہ بھی عربی زبان میں ہے۔خطبہ نکاح میں بھی چند