خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 703

خطبات نور — Page 12

12 قرآن کریم کو مشرق اور مغرب میں پہنچا دیا۔غرض انسان خوب مطالعہ کرے کہ اسلام سے بڑھ کر نعمت اور عزت و شرافت کا موجب اور کوئی چیز نہیں ہے۔میں نے پہلے بتلایا ہے کہ زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے خلیفہ بنانے کا خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور وہ خلیفہ دلائل سے نہیں ، آدمیوں کے انتخاب سے نہیں، بلکہ خدا تعالیٰ ہی کی تائید اور نصرت اور طاقت سے بنیں گے۔اب اس زمانہ کے منعم علیہ پر غور کرو۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ منصوبہ باز اور مشرک ہے ، عبادت میں سست ہے؟ ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ ایک عابد اور موحد خدا کا پرستار کہلانے والا ممکن ہے ریاکار ہو۔مگر اللہ تعالٰی اس کے خلوص نیت اور صدق کو اپنی تائیدات اور نصرتوں سے ثابت کر رہا ہے۔پھر یہ خیال ہو سکتا ہے کہ خوف کے وقت ہی وہ پرستار الہی ہو۔نہیں! نہیں !! وہ جبکہ خوف امن سے بدل جاتا ہے، وہ اس وقت بھی سچا پرستار ہوتا ہے۔الغرض ایمان بڑھانے کے لئے خدائے تعالیٰ کے انعام پر غور کرنے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ایمان، عقائد، اعمال معاملات کے لحاظ سے بے نظیر نعمت اسلام ہے۔اور پھر مسلمانوں سے وہ فرقہ جو خلفاء اللہ کے سلسلے کو مانتا ہے ان سے بڑھ کر نہیں۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان سے بڑھ کر کوئی موید من اللہ نہیں۔انسان اکیلی نماز زیادہ پڑھتا ہے۔جماعت کے ساتھ نماز کو چھوٹی اور مختصر ہی ہو مگر اس میں ثواب زیادہ ہوتا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ امام کے ماتحت اعمال میں کسقدر زیادتی ہوتی ہے۔پس یہ ایک عظیم الشان نعمت ہے جو خدا نے ہم کو دی ہے۔مگر اس انعام میں ان الفاظ کو بھی یاد رکھو کہ ”دین کو دنیا پر مقدم کروں گا۔بڑی ذمہ داری کا وعدہ ہے۔یہ وعدہ کسی عام انسان کے ہاتھ پر نہیں بلکہ امام کے ہاتھ پر نہیں! نہیں!! بلکہ خدا تعالی کے ہاتھ پر کیا ہے۔خوب یاد رکھو کہ خدا تعالٰی سے وعدہ کر کے خلاف کرنے والا منافق مرتا ہے۔پس ڈرنے اور رونے کا مقام ہے اور بڑے حزم واحتیاط کی ضرورت ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے انعام یاد کر کے مومن اس بات کو سوچے کہ ایک وقت آتا ہے وَاتَّقُوا يَوْمًا۔ایک وقت آتا ہے کوئی دوست آشنا اپنا بیگانہ کچھ کام نہیں آتا۔دنیا میں نمونہ موجود ہے۔انسان بیمار ہوتا ہے تو ماں باپ بھی اس کی بیماری کو نہیں بٹا سکتے۔یہ نمونہ اس بات کا ہے کہ یہ سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کی پکڑ کے وقت کوئی کام نہیں آتا۔کسی کی سفارش اور جرمانہ کام نہیں آتا۔اس لئے اس دن کے لئے آج سے ہی تیار رہو۔پس خدا تعالی کے فضل کو یاد کر کے محبت الہی کو زیادہ کرو اور غفلتوں اور کمزوریوں کو چھوڑ دو اور اپنے وعدوں پر لحاظ کرو کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے"۔رنج و راحت عسریر میں