خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 59 of 703

خطبات نور — Page 59

59 آج کے لئے فقراء اور مساکین کے واسطے اپنے اموال کا ایک حصہ دے دو۔صدقات مال کو پاک کر دیتے ہیں اور آفات اور مشکلات کو روک دیتے ہیں۔آج کے صدقہ میں گیہوں دو مد (بھرا ہوا بک) اور غلہ چار مد غرباء اور مساکین کو دینا چاہئے کیونکہ مالوں ہی کی احتیاطوں سے اس رکوع شریف کو یا یوں کہو کہ آج کے دن کو شروع اور رمضان کو ختم کیا ہے۔خدا کے فضل اور توفیق کے بدوں کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔پس اس کا فضل ہمارے شامل حال ہو۔آمین۔بعد ظهر "انجمن تشخیز الاذہان کا جلسہ ہو گا۔شاید میں اس میں تمہیں کچھ اور سناؤں اس لئے اب ختم کرتا ہوں۔الحکم جلد ۵ نمبر ۵ ---- ۱۰ / فروری ۱۹۰۱ء صفحه ۴ تا ۶) , الحکم جلد نمبر ۶۔۔۔۔۷ار فروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۵ تا ۷) ⭑-⭑-⭑-⭑