خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 626 of 703

خطبات نور — Page 626

626 ہیں۔زمینداروں کو فرصت نہیں۔فصل خریف سے فراغت پا کر کماد پیڑ نے کا موسم آجائے گا۔پھر ہم سے سوال کئے جاتے ہیں کہ سفر میں روزہ معاف ہے تو کٹائی کے موقع پر بھی کر دیجئے۔حالانکہ میں ایسا مجتد نہیں۔تمہیں دنیا میں خبر ہے یہود نے کیا کیا؟ انہوں نے سبت (خواہ ہفتہ میں ایک دن عبادت کا اس کے معنی کرو خواہ آرام کے معنی لو) میں بے اعتدالی کی۔آرام میں آسودگی میں انسان اپنے مولیٰ اپنے حقیقی محسن کو بھول جاتا ہے۔میں نے اپنی اولاد کے لئے بھی دولت کی دعا نہیں کی۔اس اعتداء کی پاداش میں ان کو ایسا ذلیل کیا جیسے بندر کہ قلندر کے نچانے پر ناچتا ہے۔یہی حال آج کل مسلمانوں کا ہے۔ان کا اپنا کچھ بھی نہیں۔انگریزوں کے نچانے پر ناچتے ہیں۔جو لباس ان کا ہے وہی یہ اختیار کرتے ہیں۔جو فیشن وہ نکالتے ہیں، جو ترقی کی راہ بتلاتے ہیں بلا سوچے سمجھے اس پر چل پڑتے ہیں۔ایسی حالت میں کب لا خَوْفٌ وَلا يَحْزَنُ ہو سکتے ہیں۔یہ حالت کیوں ہوئی؟ اس لئے کہ خدا کی کتاب کو چھوڑ دیا۔میرے پیارو! تم خدا کی کتاب پڑھو۔اس پر عمل کرو۔اس سے زیادہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔بہت زور مارا ہے۔الفضل جلد نمبر۲۱-۰-۵/ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ⭑-⭑-⭑-⭑