خطبات نور — Page 611
۲۶ ستمبر ۱۹۱۳ء 611 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کے پانچویں رکوع کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب کی اولاد کو بنی اسرائیل کو بہادر سپاہی کے بیٹوں۔خطاب کیا۔مسلمانوں کو عبرت چاہئے کہ تم بھی کسی بہادر سپاہی کی قوم ہو۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تمہارا امام تھا۔صحابہ کرام اور تابعین کی اولاد ہو۔تمہیں یاد ہے کہ تم پر کیا کیا فضل ہوئے۔پہلا فضل تو یہی ہے کہ تم کچھ نہ تھے، پیدا ہوئے ، پھر مسلمان ہوئے۔قرآن جیسی کتاب تمہیں دی گئی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جیسا خاتم النبیین رسول عطا فرمایا۔تمہیں سمجھانے کے لئے متنبہ کرنے کے لئے دوسروں کے حالات سناتا ہے کہ ایک قوم کو ہم نے بڑی نعمتیں دیں۔فَكَفَرَتْ بِانْعُم (۱۱۳: الله (النحل : ) اس قوم نے اللہ کی نعمتوں کی کچھ قدر نہ کی تو ہم نے ان کو بھوک کی موت مارا۔بھوک کی موت بہت ذلت کی موت ہے دکھ کی موت ہوتی ہے۔میں نے ان اپنی آنکھوں سے بھوک کی موت مرتے لوگ دیکھے ہیں۔دودھ ان کے منہ میں ڈالیں تو بھی حلق سے نیچے نہیں اترتا۔