خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 565 of 703

خطبات نور — Page 565

565 چونکہ میرا مطالعہ بہت ہے اور مرد عورتوں کو اکثر درس دینے کا مجھے موقع ملا ہے اس لئے مرد اور عورتوں کی طبائع کا مجھے خوب علم ہے اور ان کی فطرت سے خوب واقف ہوں۔میرے خیال میں عورتیں چشم پوشی اور ترس کی مستحق ہیں۔بیاہ کے سبب دو عظیم الشان جماعتوں میں ربط و اتحاد پیدا ہو جاتا ہے اور کئی بھائی بہنیں نئی پیدا ہو جاتی ہیں۔میدان رشتہ داری وسیع ہو جاتا ہے۔زیادہ کیا کہوں یہ کہانی بڑی دردناک ہے اور میرے دل میں اس قدر کام ہیں کہ دم بھر کی بھی فرصت بڑی مشکل سے ملتی ہے۔میرے روز مرہ کے سارے کاموں کا پورا ہونا محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر دارومدار رکھتا ہے۔پھر طرفین کے لڑکے اور لڑکی اور ان کے سرپرستوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ڈاکٹر الہی بخش صاحب کی لڑکی مسماة جنت بی بی کا نکاح منشی عبدالرزاق صاحب کے لڑکے مسمی خلیل الرحمن کے ساتھ بھر ایک ہزار روپیہ قرار پایا ہے۔آپ سب لوگ دعا کریں کہ یہ تعلق دونوں کے واسطے اللہ کریم بابرکت کرے۔ہمارا دل یہ بھی چاہتا ہے کہ لڑکیاں بھی ایک طرف ہوا کریں مگر مسلمانوں نے ابھی تک ترقی نہیں کی اس لئے ہمارا دل یہ بات کہنے سے ڈرتا ہے۔خدا تعالیٰ مسلمانوں کی حالت پر رحم فرمائے۔آمین بدر جلد ۱۳ نمبر ۹۔۔۔۔یکم مئی ۱۹۱۳ء صفحه ۹) ⭑-⭑-⭑-⭑