خطبات نور — Page 555
555 أَيْنَمَا كُنتُمْ وَ أَوْصِيْكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَقَدْ فَازَ الْمُتَّقُونَ - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِيْنَ هُمْ مُحْسِنُونَ۔اس دعا کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے دین کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔وہ اپنی امانتوں کو ضائع نہیں کرتا۔تمہارے دین کو ایمان کو تمہارے خاتمہ کو سب کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔پھر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں۔وَزَوَّدَكُمُ اللهُ التَّقْوَى - اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ میں متقیوں کے ساتھ رہوں گا۔متقی خدا تعالیٰ کا محبوب ہوتا ہے۔متقی کو علم دیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔متقی کو رزق دوں گا۔متقی کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔میں تم سب کے لئے دعا کرتا ہوں۔تم متقی جماعت بنو۔پھر میں تم سب کے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ تمہارے قصوروں کو معاف کر دے۔تم جہاں جہاں رہو اللہ تعالیٰ تمہارا حامی و مددگار رہے۔پھر میں خوشی کی خبر سناتا ہوں کہ ابھی تار آیا ہے۔ہمارے میاں صاحب ۲۵ دسمبر کو جدہ سے جہاز پر سوار ہو گئے ہیں۔یہ مبارک خبر ہے۔میں بہت خوش ہوں۔تم اس خبر سے خوش ہو گے۔ہمارے میاں صاحب جس جہاز پر سوار ہوئے ہیں اس کا نام منصورہ ہے۔نصرت ان کے شامل حال ہو۔دوسری بات یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ مجھے پسند ہیں کیونکہ آدمی کھڑے کھڑے پڑھ سکتا اور نفع اٹھا لیتا ہے اور معلوم نہیں کہ کب کس پر اثر ہو جائے۔مگر چھوٹے چھوٹے رسالوں۔کہ سبب حضرت مسیح موعود کی کتابوں کی خریداری کم ہو گئی ہے۔ان میں جو درد ہے وہ اوروں میں ملنا مشکل ہے۔میں اس قرضہ سے یوں سبکدوش ہوں۔میں نے کوئی کتاب تصنیف نہیں کی۔اگر میں کوئی کتاب لکھتا تو تم لوگ اسی کو خریدتے اور میں نے نہیں چاہا کہ اس طرح حضرت صاحب کی کتابوں کی اشاعت پر اثر پڑے۔یہ سورۃ (العصر) میں نے بارہ لوگوں کو سنائی ہے۔چھوٹی سے چھوٹی سورۃ جو ہر شخص کے لئے بابرکت ہو خدا تعالیٰ کی کتاب میں میرے خیال میں اس کے سوا اور نہیں آئی۔قرآن کریم کے ہر ایک فقرہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور محض فضل سے سارے جہان کی تعلیم و تربیت اور پاک تعلیم و تربیت حاصل اور ضرور حاصل ہو سکتی ہے۔مگر صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین کی عادت تھی کہ جب آپس میں ملتے تھے تو اس سورۃ کو پڑھ لیتے تھے۔ممکن ہے کہ میری آواز سب لوگوں کے کان میں نہ پہنچے کیونکہ میں بیمار صبح سے اب تک خطوط پڑھتا تھا۔تھک گیا ہوں اور بوڑھا بھی ہوں۔جو لوگ دور ہیں اور ان کے کانوں میں میری آواز نہیں پہنچ سکتی ان کے کانوں میں وہ لوگ جو سنتے ہیں پہنچا دیں اور کوشش کریں کہ سب کے کانوں تک اس سورۃ کی آواز ضرور پہنچ جائے۔جو سنتے ہیں وہ اس شکریہ میں دوسروں تک