خطبات نور — Page 550
550 میری اتنی آمدنی نہیں کہ سب کا خرچ برداشت کر سکوں۔مسکینوں کے کھانے کی فکر کرو۔یہاں مدرسہ میں ایک طالب علم آیا تھا۔ایک دن مجھ سے کہنے لگا کہ یہاں جھوٹ بڑا بولتے ہیں۔لنگر خانہ میں تو پچاس ساٹھ روپیہ ماہوار خرچ کرتے ہوں گے۔مگر باہر سے ہزاروں روپیہ منگاتے ہیں۔میں نے اس سے پوچھا کہ تمہارا مدرسہ میں کس قدر خرچ ہوتا ہے؟ کیا دس روپیہ ماہوار اکیلے کا خرچ ہے۔آخر وہ یہاں سے چلا گیا۔تم نیک نمونہ انو۔اگر غلطیاں ہوتی ہیں تو لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ انتي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (الانبياء:۸۸) پڑھو۔جناب الہی رحم فرمائیں گے۔(بدر جلد ۱۲ نمبر۲۶---۱۲۶ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۴-۵) ⭑-⭑-⭑-⭑