خطبات نور — Page 544
544 نے کہا ہو گا۔جب میں اس کی عمر کا ہو جاؤں گا تو چھوڑ دوں گا۔پھر اس کو میری عمر تک پہنچنا ہوا۔پہلے ہی مر گیا۔تم برے اعمال چھوڑ دو۔لین دین میں لوگ بڑے سکتے ہو گئے ہیں۔توبہ کرو استغفار کرو۔اللہ تعالیٰ بڑے سخت لفظ استعمال فرماتا ہے کہ کوئی تو ہماری بتائی ہوئی ہدایت کا شکر گزار ہوتا ہے اور کوئی نہیں ہوتا۔إِمَّا شَاكِرًا و إِمَّا كَفُورًا۔إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَا سِلاً وَ أَغْلَالًا وَسَعِيرًا۔ہم نے تو بے ایمانوں کے لئے بڑے بڑے عذاب تیار کر رکھے ہیں۔ہم ان کو زنجیروں میں جکڑیں گے إنَّ الابرار اچھے لوگوں کو خدا تعالیٰ ایک شربت پلانا چاہتا ہے اور وہ ایسا شربت ہے کہ ان کو اپنی بدیوں کو دبانا پڑتا ہے۔ابرار انسان تب بنتا ہے جب وہ اپنے اندر کی بدیوں کو دباتا ہے۔نفس کے اوپر تم حکومت کرو۔بہت سے لوگ ہیں جو اپنے نفس پر حکومت کرنے سے بے خبر ہیں۔عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ الله اللہ کے بندے ایسے شربت پیتے ہیں، وہ ان کو بھاتے ہیں، دوسروں کو بھی پلانا چاہتے ہیں۔میں نے تم کو بہت سا پلایا ہے۔تم عمل کرو اور خدا تعالیٰ سے ڈرو۔( بدر حصہ دوم۔کلام امیر--- ۵/ دسمبر ۱۹۱۲ء - صفحه ۹۴۴۹۳) ⭑-⭑-⭑-⭑