خطبات نور — Page 508
508 نے یہ پاک تعلیم پائی۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا اعتقاد لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا متمم جزو ہے۔اس کو بھی میں نے ابتدا سے پایا ہے وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن۔کوئی میری باتوں کو پسندیدگی سے لے یا نا پسندیدگی سے ، مجھے نہ اس کی پرواہ ہے نہ اس کی۔میرا کام اس وقت تبلیغ ہے۔ہاں میرے دل میں ایک جوش ہے۔میں چاہتا ہوں کہ تمہارے درمیان جو تنازعات ہیں وہ دور ہو جائیں۔تم ان جھگڑوں کو چھوڑ دو۔ورنہ یاد رکھو کہ تم دنیا سے نہیں جاؤ گے جب تک کہ دکھ نہ پالو۔لڑائی تنازع نہ کرو۔تو بہ کرو۔جو حاضر ہے وہ سن لے۔جو نہیں اس کو حاضرین سنادیں۔جو تم میں ان باتوں پر عمل کرنے والا ہے اس کا بھلا ہو گا اور جو نہیں مانتا اس کو میں اللہ کے حوالہ کرتا ہوں۔والسلام علیکم۔( بدر جلد ۱۰ نمبر ۰۴۵٬۴۴-۱۵ اکتوبر ۱۹۱ء صفحه ۷۶) ⭑-⭑-⭑-⭑