خطبات نور — Page 477
۲۶ / اگست ۱۹۱۰ء قادیان فرمایا:۔477 خطبہ نکاح حضور نے ۲۶ اگست ۱۹۱۰ ء بعد نماز مغرب اپنی نواسی کے نکاح کا جو ڈاکٹر محمد اقبال صاحب ے ۵۰۰ روپیہ مہر پر ہوا اعلان فرمایا۔باوجود ضعف اور ممانعت کلام کے آپ نے خود خطبہ پڑھا۔یہ پہلا موقع تھا اور خود حضور نے فرمایا کہ ساری عمر میں یہ پہلا موقع ہے کہ میں بیٹھ کر خطبہ پڑھ رہا ہوں۔خطبہ کا آغاز آپ نے کھڑے ہو کر فرمایا لیکن ابھی چند الفاظ ہی فرمائے تھے کہ ضعف نے کھڑے نہ رہنے دیا اس لئے بیٹھ گئے۔مگر تھوڑی دیر کے بعد جوش تبلیغ سے اٹھے اور قریباً پون گھنٹہ تک کھڑے ہو کر خطبہ دیا۔اس خطبہ کا نہایت ضروری حصہ اپنے الفاظ میں دیا جاتا ہے۔(ایڈیٹر) میں بیمار ہوں اور طبی طور پر مجھے بولنے کی ممانعت ہے۔مگر میں نہیں جانتا کہ مجھے کس وقت موت آجاوے اس لئے میں اس حق کو جو میرے پاس ہے تمہیں پہنچانا ضروری سمجھتا ہوں تاکہ میں اس کے ادا کے بوجھ سے سبکدوش ہو جاؤں۔