خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 245 of 703

خطبات نور — Page 245

245 کو سراج منیر کہا گیا ہے اس لئے اس ضمن میں بعض اور باتیں بھی بعض الفاظ کی تشریح میں آ گئی تھیں۔ایک بات خصوصیت سے قابل ذکر ہے جو سَبَّحُوا (السجدة:) کی تفسیر میں فرمائی کہ مشرک لوگوں نے ظاہری سلسلہ پر نظر کر کے کہ بادشاہ کے پاس سوائے وسیلہ کے نہیں جاسکتے، اللہ تعالی تک اپنی عرض لے جانے کے لئے پیر پرستی شروع کر دی اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ گو مرچکے ہیں مگر ہماری عرضیں انہیں کی راہ سے اوپر پہنچتی ہیں۔یہ خطرناک غلطی ہے۔خدائے پاک کے حضور عرض کرنے کا وہی طریق ہے جو کتاب اللہ میں ہے۔اس پر کاربند رہو۔الحکم جلد نمبر ۴۔۔۳۱ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷۶) ⭑-⭑-⭑-⭑