خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 206 of 703

خطبات نور — Page 206

206 پیدا کیا جس کی نسبت الہامات تمام دنیا میں شائع ہو چکے ہیں۔تنبیہ: جس طرح پر کہ اولاد صالح سے دنیا میں نام نیک مشہور ہوتا ہے اسی طرح پر سنت الہی یہ ہے کہ کسی کامل مکمل کے نام پر کسی زمانہ آخری میں کسی شخص کو اللہ تعالیٰ مبعوث فرماتا ہے تاکہ دوبارہ اس کو زندگی بخشے اور اس پہلے شخص کا نام دنیا میں نیک نامی کے ساتھ مشہور اور روشن ہو جاوے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک فرد کامل کو امت محمدیہ میں سے بنام مسیح و مریم اس آخر زمانہ میں مبعوث فرمایا تاکہ جس قدر شرک اور بدعات کفر جو ان کی طرف اقوام عیسائیاں یا دیگر اقوام منسوب کرتے ہیں ان سے ان کو تطہیر فرما دیا جاوے۔کما قال الله تعالى يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ (ال عمران:۵۴)۔اور یہی سر تھا اس آیت کے الہام ہونے کا جو مدت سے براہین احمدیہ میں شائع ہو چکا ہے۔وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ نام نیک رفتگان ضائع مکن C بماند نام نیکت یادگار اور اب یہ الہام قرآنی ذیل کا بھی پورا ہو گیا کہ حضرت مریم اور حضرت عیسی کی نسبت جو فرمایا گیا ہے وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلعَلَمِيْنَ (الانبياء:۹۲) - سبحان الله ! یہ کلام الہی کیسا صادق اور مصدوق ہوا ہے ورنہ کوئی مخالف ہی ہم کو بتا دے کہ حضرت عیسی باوجود اس کے کہ مدتہائے دراز سے ان کے نام کے ساتھ تمام دنیا میں شرک کیا جا رہا ہے، وہ کیونکر تمام عالموں کے لئے آیت اللہ ہو سکتے ہیں۔آگے فرمایا جاتا ہے کہ حضرت زکریا کو مریم کا خبر گیر اور تربیت کنندہ کر دیا۔جب ان پر زکریا محراب میں داخل ہوتے پاتے ان کے پاس رزق۔کہتے کہ اے مریم کہاں سے آیا تیرے پاس یہ رزق؟ تو مریم کہتیں کہ یہ اللہ کے پاس سے آیا ہے۔تحقیق اللہ رزق دیتا ہے جس کو چاہے بے حساب۔فائدہ:۔پس وہاں پر حضرت مریم حضرت زکریا کی کفالت میں کی گئیں۔یہاں پر یہ مریم یعنی غلام احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت تربیت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کئے گئے۔وگر استاد را نامے ندانم که خواندم در دبستان محمد فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ۔وہاں تو حسب روایات مفسرین کے غیر موسم کے میوہ جات ہی آتے تھے یہاں