خطبات نور — Page 166
166 ہیں۔تم تھوڑی تھوڑی دیر کے واسطے آجایا کرو اور نماز کے وقت میں پانچوں وقت اس کے وقت کو تقسیم کر دیا اور اس وقت جاتے جاتے اس کو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کے معنے سکھا دیئے کہ میری واپسی پر یاد رکھنا۔چنانچہ جب وہ نماز صبح پڑھ کر واپس آئے تو اس نے یاد کر لئے تھے۔آکر اس کو رخصت دے دی۔پھر الحمد شریف کے معنے بتا دیئے۔غرض عشاء کی نماز تک الحمد اور قل کے معنے اس نے پورے یاد کر لئے۔ایک دفعہ کچھ عرصہ کے بعد اس کا پہرہ پچھلی رات میرے مکان پر تھا۔میں نے سنا کہ وہ بارھویں پارہ کو پڑھ رہا تھا۔غرض دریافت پر کہا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے بارہ پارہ ہاسنے یاد کرلئے ہیں۔پس قرآن کا پڑھنا بہت آسان ہے۔نماز گناہ سے روکتی اور گناہ سے رکنے کا علاج ہے مگر سنوار کر پڑھنے سے۔غافل سوتے ہوئے اٹھ کر نجات کے طالب بنو اور اذان کی آواز پر دوڑو۔وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ المدثر:۵) ہاں بلانے والا پہلے اپنا دامن پاک کرلے پھر کسی کو بلاوے۔جب اذان سن لے تو درود پڑھے کہ یا اللہ ! ہمارے نبی نے کس جانفشانی اور محبت اور ہوشیاری سے خدا کی تکبیر سکھلائی اور ہم تک پہنچائی ہے، اس پر ہماری طرف سے کوئی خاص رحمت بھیج اور اس کو مقام محمود تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دے۔ا حکم جلد ۸ نمبر ۴۴۴۴۳-۰-۲۴۴۱۷/ دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۹) ⭑-⭑-⭑-⭑