خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 633 of 703

خطبات نور — Page 633

۱۴ نومبر ۱۹۱۳ء 633 خطبہ جمعہ حضرت خلیفة السبح ایده الله تعالی نے وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَاتُرَة تُمْ فِيهَا وَ اللَّهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (البقرة: ۷۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے بچوں کو کھیلتے دیکھا ہے اور ان کی کھیلوں پر بڑا غور کیا ہے۔بعض بچوں کو بڑی عمدہ چیز منگوا کر دی۔وہ پہلے تو اسے اچھی طرح دیکھتا ہے اور اس سے کھیلتا ہے۔پھر تھوڑی دیر کے بعد اس کو پتھر لے کر اچھی طرح کوڑتا ہے اور اسے کچل دیتا ہے۔پھر اسے دیکھتا ہے۔پھر دیکھتا ہے کہ ابھی اس کا مطلب حل نہیں ہوا تو اسے پھر پتھر سے کو ٹتا ہے اور اس کا اچھی طرح کچومر نکالتا ہے۔میں جب نماز کو آرہا تھا تو میرے پاس دو شیشیاں تھیں جن میں الگ الگ دوائیں پڑی تھیں جن کا آپس میں ملانا بالکل ناجائز تھا۔میرے بچے نے ان کو لے کر پہلے تو ان کا منہ کھولا پھر ان کو آپس میں ملانے لگا۔میں نے کہا کیا کرتا ہے؟ مگروہ کہاں ملتے ہیں، چاہے چیز بگڑ جاوے۔انسان یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ کیا بلا ہے؟