خطبات نور — Page 51
۲۲ جنوری ۱۹۰۱ء 51 خطبہ عید الفطر سورۃ البقرہ کے چوبیسویں رکوع ( آیات ۱۹۰ تا ۱۹۷) کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔یہ رکوع شریف جو میں نے ابھی پڑھا ہے ، یہ رمضان شریف کی تاکیدوں اور اس کے احکام اور فضائل اور فوائد کے بیان کے بعد نازل فرمایا گیا ہے۔اس رکوع کا مضمون اور مطلب رمضان کے بعد ہی سے بلا فصل شروع ہوتا ہے جو آج کی تاریخ ہے۔یہ مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ بہ نسبت اور مہینوں کے ایک خاص فضل اور انعام مسلمانوں پر اس میں نازل ہوا ہے۔گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا یہی مہینہ ابتدائی سال ہے۔آخر رمضان میں جو وحی نازل ہوئی ہے تو تبلیغ شوال ہی سے شروع فرمائی ہے۔وہ نور جو تاریکیوں کے دور کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اور جس کا ذکر اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا (النساء:۷۵) میں کیا ہے اس کا شروع یہی مہینہ ہے۔جب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے رمضان کے فضائل اور فوائد سنے اور معلوم کیا کہ اس