خطبات نور — Page 590
یکم اگست ۱۹۱۱۳ء 590 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کے دوسرے رکوع کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔الحمدام القرآن ہے یہ ایک کچی اور پکی بات ہے۔الحمد شریف کے اندر تمام قرآن اللہ نے درج فرمایا ہے۔الحمد شریف گویا خلاصہ ہے قرآن مجید کا۔اللہ تمام اسماء حسنیٰ کا جامع ہے جیسا کہ اللہ کے جس قدر نام ہیں اللہ کے ماتحت ہیں اللہ کا لفظ بیان فرما کر پھر صفات کاملہ کا بیان ہو تا ہے۔اس واسطے اللہ کے معنوں کے نیچے ایک تو یہ بات ہے کہ وہ ساری خوبیوں کا جامع ہے۔جہاں تنزیہ کا ذکر ہے وہاں اللہ کا ذکر لا کر نیہ ذکر کرتا ہے کہ ہر عیب سے پاک ہے۔ان دو باتوں کے بعد فرماتا ہے لا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ - (حم السجدة:۳۸)۔چونکہ وہ