خطبات نور — Page 542
۱۵ر نومبر ۱۹۱۳ء 542 خطبہ جمعہ تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّذْكُورًا - إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا - إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيْلَ إِمَّا شَاكِرًا وَّ إِمَّا كَفُورًا - إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلاً وَ أَغْلَالاً وَسَعِيرًا - إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كأس كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيْرًا - اور پھر فرمایا۔(الدهر : ۲ تا۷)۔ہر آدمی غور کرے کہ یہ دنیا میں نہ تھا اور اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ضرور ایک وقت انسان پر ایسا گزرا ہے کہ اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے عناصر پیدا کئے۔اگر وہ ہم کو پتھر بنا دیتا یا حیوانات میں ہی پیدا کرتا مگر کتا یا سور بنا دیتا۔پھر اگر انسان ہی بناتا پر چوہڑوں یا چماروں میں پیدا کر دیتا۔پھر اگر وہ