خطبات نور — Page 509
۲۷ اکتوبر ۱۹۱۱ء مسجد اقصیٰ قادیان 509 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نماز پڑھائی۔خطبہ میں آپ نے فرمایا۔انسان کی فطرت ہے کہ اپنے سے زیادہ طاقت والے کی ہمیشہ اطاعت کرتا ہے۔عقلمندوں کا یہی کام ہے۔اور جو ایسا نہ کرے لوگ اسے ملامت کرتے ہیں۔اسی فطرت انسانی کو نگاہ رکھ کر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ (انس :) بہت برکت والا وہ رب ہے جس کے ہاتھ میں سب بادشاہی ہے۔سارا جہان اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بڑا بناتا ہے اور جس گھرانے کو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔اسی طرح وہ ملکوں کو بڑھاتا ہے پھر انہیں زوال دیتا ہے۔سب راج جس کے ہاتھ میں ہے وہ اللہ ہے۔اگر تمہارا دل چاہتا ہے کہ کسی طاقتور کے ساتھ تمہارا تعلق ہو اگر تمہاری خواہش ہے کہ کسی حکومت والے کے ساتھ تمہاری دوستی ہو ، اگر تم پسند کرتے ہو کہ کوئی دولت والا تمہارا اپنا ہو تو یاد رکھو ہم بڑھے ہیں۔معلوم نہیں کس وقت موت آجائے۔ہماری بات یاد رکھو۔اگر خدا کے ساتھ تمہارا 1