خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 703

خطبات نور — Page 367

۲۵ دسمبر ۱۹۰۸ء 367 خطبہ جمعہ خطبات نو أُولئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيُوةَ الدُّنْيا بِالْآخِرَةِ فَلَايُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَاهُمْ يُنْصَرُونَ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَ اَيَّدْنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ افَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا لَاتَهْوَى أَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ (البقرة: ۸۸٬۸۷) فرمایا :۔یہ آیات اس سلسلہ درس قرآن سے ہیں جو میں ہر جمعہ یہاں سنایا کرتا ہوں۔۔پس میں اس وقت کوئی ایسا وعظ نہیں کروں گا جو اس اجتماع ' کی خصوصیت سے وابستہ ہے۔اس کے لئے خدا کے فضل و توفیق سے کل کا دن ہے۔اللہ تعالی قرآن مجید میں نصیحت کرتا ہے بایں طور کہ جو اگلی قوموں کی برائیاں اور خوبیاں ہیں ان کا بیان کرتا ہے تاکہ مسلمان ان برائیوں سے بچیں۔اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ وہ ان عذابوں سے محفوظ رہیں لہ اجتماع سے مراد جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ ہے جو ۲۶ دسمبر سے شروع ہوتا ہے۔