خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 313 of 703

خطبات نور — Page 313

313 میں نہ پڑ جاوے۔بڑے بڑھے اپنی اولاد کے واسطے دعائیں کریں اور لڑکے اور جوان اپنے واسطے آپ کریں کہ ابتدا میں عادات نیک ان کو نصیب ہوں۔بعض وقت دیکھا ہے کہ بڑے بڑے عباد‘ زہاد اور صلحاء کے ساتھ ساتھ وہ بچپن کی عادات چلی جاتی ہیں۔دیکھو! جھوٹ بولنا، چوری کرنا بد نظری کرنا بے جاہنسی مذاق اور ٹھٹھا کرنا غرض کل بد عادتیں ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے اور دعا سے کام لینا چاہئے۔جوں جوں عمر پختہ ہوتی جاتی ہے توں توں بد عادات بھی راسخ ہوتی جاتی ہیں۔بعض اوقات دل میں ایک شیطانی وسوسہ آجاتا ہے کہ چلو جی جہاں اور اتنی نیکیاں ہیں ایک بدی بھی سہی۔خبردار اور ہوشیار ہو جاؤ کہ یہ شیطان کا دھوکہ ہے۔اس کے فریب میں مت آنا اور ابتدا ہی سے ان بدیوں کے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش اور سرتوڑ سعی کرتے رہنا چاہئے اور ان باتوں کے واسطے عمدہ علاج دعاء استغفار لاحول اور الحمد شریف کا پڑھنا اور صحبت صالحین ہے۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲----۲۹ ۱ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵ تا ۷ ) ⭑-⭑-⭑-⭑