خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 181 of 703

خطبات نور — Page 181

۱۶, فروری ۱۹۰۵ء مسجد اقصی۔قادیان خطبہ 181 عید الا خصبات نور اشْهَدُ أن لا إله إلا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُواً۔اَنْ وَ مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِيْنَ - إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِيْنَ - وَوَصَّى بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيْهِ وَ يَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى نَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقره: ۱۳۱ تا ۱۳۳) یہ ایک موقع ہے مسلمانوں کے اجتماع کا اور اس طرح کا موقع سال میں صرف دو دفعہ ہی آیا کرتا ہے۔ایک تو یہی ہے اور دوسرا اس وقت ہوا کرتا ہے جب کہ لوگ رمضان شریف کے روزوں سے فارغ ہو کر ان انوار اور برکات سے متمتع ہو جاتے ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک ماہ میں رکھے ہیں۔اس کا نام عید الفطر ہے۔اس میں خوشی کا موقع یہ ہے کہ اس ماہ میں تقویٰ کے مراتب طے کرنے کا اور