خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 133 of 703

خطبات نور — Page 133

ار مارچ ۱۹۰۳ء دار الامان قادیان 133 خطبہ عید اضحی (عید الضحی دار الامان میں المارچ ۱۹۰۳ء بروز بدھ ہوئی۔اس سے پہلی رات کو اور اس دن قادیان دار الامان میں خوب بارش ہوئی۔راستے خراب ہو گئے۔اس لئے نماز عید دو جگہ ادا ہوئی۔مسجد اقصیٰ میں حسب معمول سابق حضرت حکیم الامت نے پڑھائی اور بعد نماز سورۃ کوثر پر خطبہ پڑھا جو ہم ناظرین کے فائدہ کے لئے درج کرتے ہیں۔(ایڈیٹر) إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ - إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ (الكوثر : ۲ تا ۳) یہ ایک سورۃ شریف ہے بہت ہی مختصر لفظ اتنے کم کہ سننے والے کو کوئی ملال طوالت کا نہیں۔یہاں تک کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی ایک دن میں اسے یاد کر لے۔مگر ان کے مطالب اور معافی کو دیکھو تو حیرت انگیز۔