خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 15 of 26

خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page 15

15 اول صفحہ 159 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ) جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں کشائش جو اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں آنے کی وجہ سے آپ کو عطا فرمائی ہے اس کے حقیقی شکر گزار بندے بنیں۔بعض لوگ آج کل کے معاشی حالات کی وجہ سے جو دنیا میں گزشتہ تقریباً دو سال سے عمومی طور پر چل رہے ہیں پریشانی کا شکار بھی ہیں۔لیکن اس پریشانی میں بھی خدا تعالیٰ کا دامن نہیں چھوڑنا۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کھول کر بیان فرمایا ہے۔6 دنیا کی رسموں سے اپنے آپ کو بچائیں پھر ایک شرط یہ آپ نے رکھی کہ دنیا کی رسموں اور ہوا و ہوس سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔اور اللہ اور اس کے رسول کی کامل اطاعت کرنی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 159 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اب اللہ اور اس کے رسول کی کامل اطاعت کرنے کے لئے قرآنِ کریم کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے تا کہ قرآن کریم میں اس کے جو حکم ہیں ان کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔7۔تکبر چھوڑ کر عاجزی اختیار کریں پھر ایک شرط یہ فرمائی کہ ہر قسم کا تکبر چھوڑ نا ہوگا اور عاجزی اختیار کرنی ہوگی۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 159 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) 8۔دین کی عزت ہر عزیز سے زیادہ عزیز سمجھیں پھر آٹھویں شرط میں آپ فرماتے ہیں کہ اور دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان، مال اور عزت اور اولاد اور ہر ایک عزیز سے زیادہ عزیز سمجھ لیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 160 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ) پس یہ ایک بہت اہم شرط ہے۔ہر احمدی کو یا درکھنا