خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page 9
شرائط بیعت کا مختصر ذکر 1۔ہر قسم کے شرک سے دور رہو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم سے کیا عہد لیا ہے؟ اس کو میں مختصر بیان کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ سچے دل سے ہر قسم کے شرک سے دور رہنے کا عہد کرو۔اور شرک کے بارے میں آپ نے بڑی وضاحت سے ایک دوسری جگہ فرمایا ہے کہ شرک صرف ظاہری بتوں اور پتھروں کا شرک نہیں ہے بلکہ ایک مخفی شرک بھی ہوتا ہے۔اپنے کاموں کی خاطر اپنی نمازوں کو قربان کرنا یہ بھی شرک ہے۔نمازوں سے بے تو جمہگی دوہرا گناہ ہے۔ایک تو اپنے مقصدِ پیدائش سے دُوری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جنوں اور انسانوں کو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔دوسرے یہ ہے کہ دنیا کو اُس پر مقدم کرنا ہے۔گویا کہ رازق خدا تعالیٰ نہیں بلکہ آپ کی کوششیں ہیں اور آپ کے کاروبار یا ملازمتیں ہیں۔بعض دفعہ اولا د بھی خدا تعالیٰ کے حکموں کے مقابلے پر کھڑی ہو جاتی ہے۔وہ بھی ایک شرک کی قسم ہے۔اللہ تعالیٰ کے واضح حکم کا انکار کر کے اولاد کی بات ماننا بھی ایک قسم کا مخفی شرک ہے۔بلکہ بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی یاد کو یہ چیزیں بھلا دیتی ہیں۔کئی لوگ ہیں جو احمدیت سے دور ہے ہیں تو اولاد کی وجہ سے۔اولاد کے بے جالاڈ پیار نے اور اولاد کی آزادی نے اولا دکو جب دین سے ہٹایا تو خود ماں باپ بھی دین سے ہٹ گئے۔اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں ایک جگہ فرماتا ہے۔کہ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (المنافقون: 10) کہ اے مومنو! تمہیں تمہارے مال اور اولادیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔پس جب بھی اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کوئی دوسری چیز اہمیت حاصل کرے گی تو