خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page 10
10 اللہ تعالیٰ کے ذکر ، اس کی یاد، اس کی عبادت سے غافل کرے گی اور یہی مخفی شرک ہے کہ خدا تعالیٰ کے مقابلے پر دوسری چیزوں کو ترجیح دی جارہی ہو۔یہ غفلت معمولی غفلت نہیں ہے بلکہ ہلاکت کی طرف لے جانے والی غفلت ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو یہ تنبیہ فرمائی ہے کہ یہ نہ سمجھنا کہ ہمارا عہد بیعت کر لینا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہو جانا کافی ہے بلکہ ہرلحہ تمہیں خدا تعالیٰ کی یاد سے اپنے دل و دماغ کو تازہ رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ ہر قسم کے شرک سے انتہائی دُوری پیدا ہو جائے۔2۔برائیوں سے بچیں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک احمدی سے توقع رکھی ہے کہ ہر قسم کے جھوٹ ، زنا، بدنظری ، لڑائی جھگڑا، ظلم ، خیانت، فساد، بغاوت سے ہر صورت میں بچنا ہے۔ہر وقت اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ میں ان برائیوں سے بیچ رہا ہوں؟ بعض لوگ ان باتوں کو چھوٹی اور معمولی چیز سمجھتے ہیں۔اپنے کاروبار میں ،اپنے معاملات میں جھوٹ بول جاتے ہیں۔ان کے نزدیک جھوٹ بھی معمولی چیز ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی شرک کے برابر ٹھہرایا ہے۔ٹیلی ویژن یا انٹرنیٹ کے بیہودہ پروگراموں سے بچیں زنا ہے، بدنظری وغیرہ ہے۔یہ برائیاں آج کل میڈیا کی وجہ سے عام ہوگئی ہیں۔گھروں میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ یا انٹرنیٹ کے ذریعہ سے ایسی ایسی بیہودہ اور لچر فلمیں اور پروگرام وغیرہ دکھائے جاتے ہیں جو انسان کو برائیوں میں دھکیل دیتے ہیں۔خاص طور پر نوجوان لڑکے لڑکیاں بعض احمدی گھرانوں میں بھی اس برائی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پہلے تو