خطبة اِلہامِیّة — Page 186
خطبة الهاميه ۱۸۶ اردو ترجمہ وَمَنْ ذَا يُعَادِينِي وَرَبِّي يُحِبُّنِي وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي إِذِ اللَّهُ يَنصُرُ اور کون ہے جو مجھ سے دشمنی کرے جب کہ میرا رب مجھ سے محبت کر رہا ہے۔ اور کون مجھے ہلاک کر سکتا ہے جب کہ اللہ مجھے مدد دے رہا ہے۔ وَ يَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِيٌّ عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ اور میرا رب میرے دل کے بھید اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر پوشیدہ چیز اس کے پاس حاضر ہے۔ وَلَوْ كُنتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِى عَدَاوَةٌ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ حَقَّرُوا اور اگر میں خدا کی طرف سے جو میرا مالک ہے، مردود ہوتا تو تکذیب کرنے والی اور حقیر قرار دینے والی قوم کی عداوت مجھے ضرور نقصان پہنچاتی۔ وَلَكِنَّنِي صَافَيْتُ رَبِّي فَجَاءَ نِي مِنَ اللهِ آيَاتٌ كَمَا أَنْتَ تَنْظُرُ لیکن میں نے اپنے رب سے خالص دوستی کی تو اللہ کی طرف سے نشانات، جیسا کہ تو دیکھ رہا ہے میرے پاس آ گئے ۔ وَمَا كَانَ جَوْرُ الْخَلْقِ مُسْتَحْدَثًا لَّنَا فَإِنَّ أَذَاهُمُ سُنَّةٌ لَّا تُغَيَّرُ اور مخلوق کا ظلم ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ ان کا دکھ دینا ایک غیر متبدل سنت ہے۔ إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ انَّنِي دُعِيتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسِرُ جب مجھے کہا گیا کہ تو مرسل ہے تو میں نے خیال کیا کہ میں ایک ایسے امر کی طرف بلایا گیا ہوں جو مخلوق پر دشوار گزرے گا۔ امُكْفِرٍ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُمِ وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُ اے میرے مکفر ! اس زبردستی کرنے سے کسی قدر باز آجا اور خدا کے قہر سے ڈر جس نے لا تَقْفُ “ کہا ہے سو احتیاط کر۔ وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ جب میں نے کہا میں مسلمان ہوں تو نے کہا کہ کافر ہے پس تقویٰ کہاں گیا اے بے جا دلیری کرنے والے!