خطبة اِلہامِیّة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 265

خطبة اِلہامِیّة — Page 183

خطبة الهاميه ۱۸۳ اردو ترجمہ فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى اَحَبُّ وَأَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُدَمِّرُ کیونکہ عقلمندوں کے نزدیک لوگوں کا ہلاک ہو جانا تباہ کرنے والی گمراہی سے زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہے۔صَبَرْنَا عَلَى ظُلْمِ الْخَلَائِقِ كُلّهمُ وَلكِنْ عَلى سَيْلِ الشَّقَا لَا نَصْبِرُ ہم نے تمام لوگوں کے ظلم پر صبر کیا ہے لیکن ہم بد بختی کے سیلاب پر صبر نہیں کر سکتے۔وَقَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِيْنِنَا وَأَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَأُبْصِرُ اور اپنے دین کے مصائب سے میرا دل پکھل گیا ہے اور میں وہ کچھ جانتا اور دیکھتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔وَبَتَّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَلَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ اور میراغم واند وہ اپنی حد سے بڑھ گیا ہے اور اگر خدائے رحمان کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔وَعِندِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّا يَرَاهُ الْمُكَفِّرُ اور میرے آنسو گوشہ ہائے چشم سے باہر نکل آئے ہیں اور میں ایسی چیخ و پکار کرتا ہوں جسے مکفر نہیں دیکھتا۔وَلِيٍّ دَعَوَاتٌ يَصْعَدَنَّ إِلَى السَّمَاءِ وَلِيٍّ كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ اور میری دعائیں ایسی ہیں جو آسمان پر جاتی ہیں اور میرے کلمات پتھر میں اثر کرتے ہیں۔وَأعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللهِ خَالِقِى فَتَأْوِى إِلَى قَوْلِى جَنَانٌ مُّطَهَّرُ اور مجھے اپنے خالق خدا کی طرف سے تاثیر بخشی گئی ہے۔پس پاک دل میرے قول کی طرف پناہ لیتا ہے۔وَإِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصَفَائِهِ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّحُورٍ يُؤَكِّرُ اور بے شک میرا دل اپنے صاف ہونے کی وجہ سے جاذب ہے اور بلا شبہ میرا بیان چٹانوں میں بھی اثر کرتا ہے۔