دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 84 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 84

84 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری رہے تھے تو میں نے ربوہ کے کچھ نوجوانوں کو سٹیشن جاتے ہوئے دیکھا اور مجھے احساس ہوا کہ انہوں نے حضور کی ہدایت کو سمجھا نہیں اور میں ان کا راستہ روک کر کھڑا ہو گیا کہ حضور نے ان طلباء کو مارنے سے منع کیا ہے لیکن ایک کے علاوہ باقی نے میری بات پر پوری طرح توجہ نہیں دی۔جب یہ طلباء 29 / مئی کو واپس ربوہ سے گزرے تو ربوہ کے کچھ جو شیلے نوجوان سٹیشن پر جمع ہو گئے اور نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ان نوجوانوں کا یہ فعل یقیناً جماعت احمدیہ کی تعلیمات اور ملکی قانون کے خلاف تھا اور اس کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی واضح ہدایات کے بھی خلاف تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ کچھ عقل کا مظاہرہ بھی منگوا ہونے لگا اور گاڑی چلنے سے قبل ربوہ کے نوجوانوں نے نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کو قریب واقعہ رحمت بازار سے مشروب کر پلایا اور ربوہ کے بعض لڑکے جو کہ حضور کی ہدایات سے واقف تھے نشتر میڈیکل کالج کے طلباء پر گر کر انہیں مارنے والوں کی ضربوں سے بچانے لگے (4)۔اور اس واقعہ کی وجہ سے دو گھنٹے ٹرین وہاں پر رکی رہی اور جب سٹیشن ماسٹر صاحب نے جو کہ احمدی تھے گاڑی کو چلانے کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ گاڑی کا ویکیوم نکل گیا ہے اور گاڑی چل نہیں سکتی اور پھر اس کو ٹھیک کرنے میں بھی دیر لگی۔