دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 543 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 543

543 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری حصہ پر اتحادیوں کی فتوحات پر مسلمان نا خوش تھے اس وقت قادیان میں چراغاں ہوا تھا۔اس کا جواب بغداد کی فتح کے حوالے سے ہم دے چکے ہیں۔اب ہم کچھ جھلکیاں پیش کرتے ہیں کہ جب پہلی جنگ عظیم کے آخری حصہ میں اور اس کے اختتام پر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر کس قسم کے جذبات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔جب پہلی جنگ ختم ہو ہو رہی تھی تو اس وقت آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ہوا اور اس کے خطبہ صدارت میں راجہ صاحب محمود آباد نے کہا کہ انگلستان نے چھوٹی قوموں کے تحفظ کے لئے جنگ میں حصہ لیا تھا اور ہندوستان کے ذہن نے فوراً بھانپ لیا تھا کہ انگلستان حق پر ہے۔عظه (The works of Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah, compiled by Dr۔Riaz Ahmad Vol۔4 p 484) اور اس موقع پر مسلم لیگ نے جو پہلی قرار داد منظور کی اس کے الفاظ یہ تھے:۔The All India Muslim League tenders its most loyal homage to His Majesty The King Emperor and assures the Government of steadfast and continued loyalty of the Muslim community of India throughout the present crisis (The Works of Quad e Azam Muhhamad Ali Jinnah, compiled by Dr۔Riaz Ahmad Vol۔4 p 502) یعنی آل انڈیا مسلم لیگ اپنا انتہائی وفادار نہ خراج تحسین بادشاہ کو پیش کرتی ہے اور یہ یقین دلاتی ہے کہ اس خطرے کے وقت مسلمان پہلے کی طرح وفادار رہیں گے۔معلوم نہیں اٹارنی جنرل صاحب نے کس کتاب میں پڑھ لیا تھا کہ اس وقت مسلمان برطانیہ کی فتح پر اداس ہو رہے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر تو ہر طرح اپنی وفاداری کا یقین دلایا جا رہا تھا اور برطانیہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا تھا اور ان کو حق پر قرار دیا جا رہا تھا۔ستم ریفی دیکھئے کہ اپنی تقریر کے آخری حصہ میں اٹارنی جنرل صاحب نے قائد اعظم کی اس تقریر کا ذکر بھی کیا جو کہ قائد اعظم نے 11 اگست 1947ء کو کی تھی۔اٹارنی جنرل صاحب اس کا ایک اہم بھول گئے تھے اور وہ یہ تھا:۔