دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 330 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 330

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری حضرت محمد صلی الی تم سب سے پہلے نبی بھی ہیں اور سب سے آخری نبی بھی ہیں۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے کہا:۔آخری نبی وہی ہو جائیں گے۔66 330 اس پر حضور نے فرمایا: ” بالکل۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے پھر یہ بحث اُٹھائی کہ اب اور نبی آ سکتے ہیں اور آخری نبی کون ہو گا اور سپیکر صاحب نے بھی اصرار کیا کہ اس سوال کا جواب نہیں آیا۔اس پر حضور نے پھر فرمایا کہ امتِ محمدیہ میں وہ اشخاص جن کی بزرگی پر شک نہیں کیا جا سکتا ، جب وہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالی چاہے تو محمد علی لیام جیسے کروڑوں پیدا کر سکتا۔تو ان کے لئے یہ بات خاموشی سے قبول کر لی جاتی ہے تو وہ بات ہمارے لئے بحث کا موضوع کس طرح بن سکتی ہے اور فرمایا کہ جس امتی نبی کی بشارت دی گئی تھی اس کا اپنا کوئی وجود نہیں اور اس نے آنحضرت صلی ایم کے مقاصد کے لئے اپنے نفس پر کامل موت وارد کی ہے۔اس لئے اس کو آخری نبی نہیں کہا جا سکتا۔حضور ” نے ان کی توجہ اس امر کی طرف بھی مبذول کرائی کہ رسول کریم صلی الی یہ نہ صرف انبیاء کا آخر ہیں بلکہ اول بھی ہیں۔جیسا کہ آنحضرت صلی الله علم ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اس وقت سے اللہ تعالیٰ کا بندہ اور خاتم النبیین ہوں جب کہ ابھی آدم مٹی میں تھے۔(73)